October 26, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جامعہ سیدنا علی اصغر چک روم والی تحصیل بہاولنگر میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھائی محمد رضوان اصغر بلوچ کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے علماء اکرام نے شرکت کی نقیب

IMG-20241028-WA0296

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جامعہ سیدنا علی اصغر چک روم والی تحصیل بہاولنگر میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھائی محمد رضوان اصغر بلوچ کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے علماء اکرام نے شرکت کی نقیب محفل کے فرائض حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر نے ادا کیے تلاوت کلام پاک قاری محمد سلیم نے پڑھی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حذیفہ حافظ ثاقب نے حاصل کی تقریب کے آغاز میں حضرت مولانا قاری کفایت اللہ نے مدرسے کا مختصر تعارف بیان کیا مولانا ظفر اقبال شاکر نے بیان کرتے ہوئے ذکر حبیب خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالی اس کے بعد حضرت مولانا عبداللطیف محمدی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر اللہ تعالی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پیدا نہ کرتے تو پوری دنیا کو وجود ہی نہ بخشا جاتا محفل میں ضلع بھر سے مہمانوں نے شرکت کی جن میں قاری علی احمد، مولاناالیاس قادری، حافظ محمد ریاض، مولانا خالد فاروق۔قاری محمد یوسف ، قاری محمد عمران مکی اور حافظ محمد زمان شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کی گئی بالخصوص بھائی محمد اصغربلوچ مرحوم کی بخشش کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔