خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے جہلم پر سیکنڈ فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے فلڈ موک ایکسرسائز میں اے ڈی سی آر خالد عباس،اے سی خوشاب محمد اعجاز ملک،ڈی ایس پی پنجاب پولیس ذوالفقار احمد، ڈی ایچ او راؤ گلزار احمد،ایکسین کنال ڈویژن علی رضا،محکمہ بہبود آبادی شاہد محمود ،محکمہ پی ڈی ایم اے،محکمہ سول ڈیفینس، عبدالماجد خان محکمہ زراعت،محکمہ لائف سٹاک،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،ٹریفک پولیس،ریسکیو رضاکاروں و ریسکیو عملہ اور دیگر اداروں کے سربراہان اور عملہ نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122 خوشاب کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ہمہ وقت الرٹ ہے سیکنڈ موک ایکسرسائز میں ڈوب جانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ کشتی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور دوران سیلاب کرائم کیس یا زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر شفٹ کرنے کے عمل اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کے سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی کارکردگی ہمیشہ مثالی رہی ہے آگ ہو یا حادثہ یا کوئی بھی سانحہ ریسکیو خوشاب اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا کوئی بھی ثانی نہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی ہر ممکن تیاری کو یقینی رکھیں موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے شرکاء کے ہمراہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے سٹال کا دورہ کیا جس میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے جدید ساز و سامان ڈسپلے کیا گیا جن کے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلی بریفنگ فراہم کی ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔۔۔۔
تیرے قدموں میں بکھر جانے کو جی چاہتا ہے آج تو پیار میں مر جانے کو جی چاہتا ہے
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نورپور
ماسکو کے علاقے پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، ربڑ کی فیکٹری اور لاجسٹکس کے گودام میں آگ لگ گئی۔
نفسِ عمارہ سے نفسِ مطمئنہ تک کا سفر تحریر: محمد ذیشان بٹ
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو