خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد و سی ای او فاسٹ نیوز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک محمد حیات اعوان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد شاندار روایات کا امین ادارہ ہے ۔مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اس کی خدمات مثالی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے ساتھ خصوصی نشست کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفس خوشاب کے میڈیا کو آرڈینیٹر عثمان حیدر ، پی ٹی یو ڈسٹرکٹ خوشاب کے ایکس پریذیڈنٹ سردار قنبر رضا خان بلوچ ، معروف سماجی شخصیات سید مہر علی شاہ اور شفقت حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی ای او فاسٹ نیوز ملک محمد حیات اعوان نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے فاسٹ نیوز ، ڈسٹرکٹ خوشاب کا مصدقہ خبروں کا تیز ترین فورم ہے جس کے لیے پوری ٹیم کی کاوشیں قابل صدستائش اور لائق تحسین وآفرین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناس ٹیم کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے اب الحمدللہ اس کا دائرہ کار روز افزوں بڑھ رہا ہے اور خوشاب سمیت اردگردکے دیگر متعدد اضلاع کے لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]