خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پکھلین ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام معروف کالم نگار و ادیب سراج احمد تنولی کی تین کتب “بات کر کے دیکھتے ہیں” ، “انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ” اور “مایسطرون” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں خوشاب سمیت دیگر علاقوں سے معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان کی معروف علمی و ادبی شخصیت شاعر و ادیب صدارتی ایوارڈ یافتہ اور شفیق استاد احمد حسین مجاہد نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان کے معروف خطاط، کیلی گرافر، شاعر اور افسانہ نگار حافظ محمد نعیم یاد تھے۔ نظامت کے فرائض نہات نفیس اور خوبصورت لب و لہجہ رکھنے والی علمی شخصیت تبارک حسین نے سر انجام دیے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد خنظلہ نزیر کو حاصل ہوئی۔۔
پہلی کتاب “بات کر کے دیکھتے ہیں” پر تخلیقی مقالہ معروف شاعر میجر (ر) امان اللّٰہ امان نے پڑھا۔
دوسری کتاب “انسائیکلو پیڈیا مانسہرہ” پر تخلیقی و تنقیدی مضمون معروف شاعر و نقاد احمد ریاض نے پڑھا جبکہ
تیسری کتاب “مایسطرون” پر تحقیقی و تخلیقی مقالہ معروف عالم دین معروف محقق حضرت مولانا مفتی عنایت الرحمان ہزاروی نے پڑھا۔
تقریب کے آخر میں میزبان ڈائریکٹر جناح کالجز سر فیاض نے معززین محفل کا شکریہ ادا کیا اور سراج احمد کی ادبی و صحافتی خدمات پر بھرپور خراج تحسین ادا پیش کیا۔ احمد حسین مجاہد ، تبارک جمال اور فیاض حسین نے مصنف کے والد محترم کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔
تقریب میں مصنف سراج احمد تنولی کے والد محترم جان محمد تنولی ، ان کے چچا نزیر احمد، ڈاکٹر لال محمد، ڈاکٹر عادل سعید قریشی ، تاج الدین تاج ، قمر زمان ، رحمان شاہ ، نور الحق ، محمد حسیب، لقمان احمد ، سردار تنولی ، جاوید تنولی ،بابر تنولی ، قدیر شریف تنولی ، عبداللّٰہ بلال، محمد حذیفہ، عظیم ناشاد ، ملک محمد بلال ، نوید رحمان ، قلب ویلفئر کے چیئرمین ظہور معاویہ ، عمر افتخار ، محمداویس ، محمدزوہیب اور محمد وقاص خواجہ اور طلحہ اکرم کے علاوہ میڈیا کے دوست اور کئی اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تیرے قدموں میں بکھر جانے کو جی چاہتا ہے آج تو پیار میں مر جانے کو جی چاہتا ہے
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نورپور
ماسکو کے علاقے پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، ربڑ کی فیکٹری اور لاجسٹکس کے گودام میں آگ لگ گئی۔
نفسِ عمارہ سے نفسِ مطمئنہ تک کا سفر تحریر: محمد ذیشان بٹ
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو