150

*بورےوالا. ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی ہدایات پر تربیتی سیشن کا مقصد ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے عملہ، مریضوں اور ان کے لواحقین کا تحفظ ہے ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقدہ تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا*

*سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ، انسپکٹر آصف علی اور انسپکٹر کاشف مسعود نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران بھٹی کی موجودگی میں عملہ کو تربیت دی.*

*سول ڈیفنس کی جانب سے منعقدہ سیشن میں ہسپتال کے نرسنگ سٹاف و دیگر عملہ نے بھی شرکت کی جس میں سول ڈیفنس کے افسران نے فائر فائٹنگ، مریضوں کے محفوظ انخلاء اور کسی بھی حادثے سے نپٹنے کے طریقہ کار کی تربیت دی اور ڈیجیٹلی و عملی طور پر اس کا مظاہرہ بھی کیا گیا.*

*ہسپتال کے عملے کو ایمرجنسی کی صورت میں ہر قسم کی حادثاتی صورتحال سے نکلنے کی تربیت دی گئی.*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں