جھنگ(چوہدری منیر حسین چدھڑ سے )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے گوجرہ روڈ پھاٹک سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا.فروٹ شاپ کو اوورچارجنگ اور تجاوزات پر 25 ہزارروپے جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنرنے عارضی تجاوزات کو ہٹانے اور دوکانداروں کو سامان دوکانوں کے احاطہ کے اندر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے ٹوبہ روڑ پر غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹ پر چھاپہ مار کر موقع پر موجود سامان کو قبضہ میں لیکر پوائنٹ کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے وارننگ جاری کیں کہ غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے جبکہ سامان بھی تحویل میں لے لیا جائیگا۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار نے بھی غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعددریفل پوائنٹ سیل کر دیئے ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کا آخری وائسرائے تھا
مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، لیکن کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جس سے وہ قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔