اہم خبر
امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے پاکستانی حکومت سے 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کی مطالبہ کردیا۔
پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے ہاؤس کی قرارداد 901 امریکی ایوان نمائندگان نے 7 کے مقابلے 368 ووٹوں سے منظور کر لی۔
قرارداد میں پاکستان حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادی اجتماع اور آزادیٔ اظہار کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کرے۔
قرارداد میں ایوان نمائندگان نے پاکستانیوں کی جمہوریت میں شرکت کو دبانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی ہے، اور انہیں ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے پر بھی سرزنش کی ہے۔
اور شہری اور سیاسی حقوق کی پامالی کی بھی مذمت کی ہے۔