خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے پروگرام ہمت کارڈ کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے پروگرام ہمت کارڈ کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،ڈاکٹر غوث محمد نیازی،رضوان بھاء،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل )نے تقریب میں آئے ہوئے خصوصی افراد میں ہمت کارڈ اور 10500روپے تقسیم کئے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے جاری کردہ ہمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جو کسی بھی قسم کا کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔