November 26, 2026

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کے سرکٹ ہاؤس اور خالد مقبول پارک کے دورے، شجرکاری، باغبانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات

Screenshot_2026-11-26_150446.414

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کے سرکٹ ہاؤس اور خالد مقبول پارک کے دورے، شجرکاری، باغبانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے سرکٹ ہاؤس بہاولنگر اور خالد مقبول پارک کا دورہ کیا اور وہاں شجرکاری، باغبانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہاؤس میں پودوں کی بہتر نشوونما اور باغبانی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کے لیے پرانی مٹی تبدیل کرکے زرخیز مٹی ڈالی جائے تاکہ پودوں کی افزائش بہتر انداز میں ممکن ہو اور سرکٹ ہاؤس کا ماحول سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے خالد مقبول پارک کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارک سے خشک گھاس پھوس اور غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو فوری طور پر صاف کیا جائے، پودوں کی بہتر افزائش کے لیے پرانی مٹی کی جگہ زرخیز مٹی ڈالی جائے اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی دینے کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ہدایت کی کہ سرسبز و شاداب ماحول کے قیام، خوبصورتی اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔