November 23, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران

IMG-20261123-WA0589

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر بہاولپور ۔ و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر مہمانِ خصوصی تھے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر بابر سلمان ۔جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد۔فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد ۔چیئرمین ڈاکٹر عارف رضا ملک۔نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار قریشی۔ملک لطیف چوہان۔حاجی یونس آفتاب۔سخی سلطان زرگر۔سید نویدِ شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم وکلا برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور ڈویلپرز کی شرکت۔ہارون آباد پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ایک نجی مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں پہلی مرتبہ باقاعدہ انتخابی عمل کے ذریعے تشکیل پانے والی باڈی کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر بہاولپور و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر تھے، جبکہ حاصل پور سے مہر سیال ڈویلپرز کی خصوصی شرکت بھی رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر وکلا برادری ٫ سمیت علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات، پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز، کاروباری شخصیات، علمائے کرام اور میڈیا نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے باہمی اتحاد، کاروباری طبقے کے حقوق کے تحفظ اور پراپرٹی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔۔