عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی عمرکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی
عمرکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی دفتر میں مستحق خواتین کے مسائل اور امدادی رقوم کی ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے پہنچنے والے صحافی کو مبینہ طور پر ملاقات سے انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل پریس کلب کے صحافی نمائندے طالب حسین کوسو نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور مستحق خواتین کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی دفتر میں عوامی مسائل اور مستحق خواتین کی شکایات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے پہنچنے والے نیشنل پریس کلب کے صحافی نمائندے طالب حسین کوسو کو مبینہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
صحافی نمائندے طالب حسین کوسو کے مطابق وہ مستحق خواتین کو امدادی رقم نہ ملنے، ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر عوامی شکایات کے حوالے سے متعلقہ افسر کا مؤقف جاننے کے لیے ضلعی دفتر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمرکوٹ سے ملاقات کی درخواست کی، تاہم انکار کر دیا گیا۔
طالب حسین کوسو کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کی امدادی رقوم، ادائیگیوں میں تاخیر اور عوامی شکایات سے متعلق متعلقہ حکام سے وضاحت حاصل کرنا صحافتی ذمہ داری ہے، تاکہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھائی جا سکے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، صحافیوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
رپورٹ ڈاکٹرایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ