پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔اسلم نواز
پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔اسلم نواز
بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانان میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا اسلم نواز خان (PSP) نے پولیس لائن دیربالا میں آج مورخہ 19.11.2026 کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسران اور جوانان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔