چشتیاں شریف اولیا اللہ کی خدمات قابل تحسین بالخصوص برصغیر میں اشاعت اسلام کے حوالے سے اولیاء کرام نے اہم
چشتیاں شریف
اولیا اللہ کی خدمات قابل تحسین بالخصوص برصغیر میں اشاعت اسلام کے حوالے سے اولیاء کرام نے اہم کردار ادا کیا خانقاہوں سے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام ملا برصغیر پاک و ہند میں ائمہ معصومین کی آمد نہ ہونے کے باعث اولیاء کرام کی خانقاہوں سے اسلام کی اشاعت ہوئی امن اور محبت کا پیغام نشر ہوا اور لوگ محمد و ال محمد علیہم السلام کے ذکر سے مستفید ہونے کے لیے اولیاء اللہ کے ساتھ منسلک ہوئے خداوند متعال کے پیغام نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت اور اہل بیت علیہم السلام کے طرز زندگی عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے اولیاء اللہ نے اہم رول ادا کیا ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف پیر امان اللہ چشتی کی بہترین مہمان نوازی دربار شریف کے انتظامات کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں ہماری آمد پر ڈسٹرکٹ مینجر اوقات کی بہترین مہمان نوازی ہمیشہ یاد رکھیں گے
ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ ادیب محقق شاعر سرکار عمار یاسر مگسی اور معروف شاعر نعیم عباس ساجد نے دربار شریف قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار شریف پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
عالمی شہرت یافتہ شاعر نے کہا ادب اور شاعری ایک ورق کے دو پیج ہیں جن کو اولیاء اللہ کی خدمات کی تشہیر کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جا سکتا اولیاء اللہ نے شاعری اور ادب کے حوالے سے بے مثال خدمات انجام دیں حضرت شاہ شمس تبریز حضرت سلطان باہو میاں محمد بخش و دیگر اولیاء اللہ نے پیغام امن و محبت کو شاعری کی زبان میں عام آدمی تک پہنچایا شاعری کے حوالے سے بے پناہ خدمات انجام دیں خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے مختلف کتب لکھیں اور محبت کا پیغام پہنچایا اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے واقعات سیرت اولیاء اللہ کا پسندیدہ موضوع رہیں
عمار یاسر مگسی نے کہا شعرا کرام نے نہ صرف امن اور محبت کا پیغام پہنچایا بلکہ بڑی بڑی تحاریک اور موضوعات کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا تحریک پاکستان کے لیڈران میں علامہ محمد اقبال اور محمد علی جوہر نے مرکزی کردار ادا کیا سرکار عمار یاسر مگسی اور نعیم عباس ساجد دربار شریف خواجہ نور محمد مہاروی پر حاضری کے لیے پہنچے تو ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف پیر امان اللہ چشتی کی ہدایات پر محکمہ اوقاف کے افسران و اہلکاران نے پرتپاک استقبال کیا چادریں پہنائیں اور لنگر نیاز طعام کرایا سرکار عمار یاسر مگسی نے دربار شریف پر ملکی سلامتی استحکام ترقی خوشحالی اور امت مسلمہ کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں دربار شریف کے توسیعی منصوبے سرائے سر صادق محمد کی دوبارہ تعمیر اور سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور بہترین انتظامات پر امان اللہ چشتی کو خراج تحسین پیش کیا