اٹلی میں ریلوے مسافروں کو نومبر کے آخر میں ایک بڑی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اٹلی میں ریلوے مسافروں کو نومبر کے آخر میں ایک بڑی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس دوران ٹرین اٹالیا، تیز رفتار ٹرینوں اور علاقائی ریلوے سروسز کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی میں ریلوے مسافروں کو نومبر کے آخر میں ایک بڑی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونینز کی جانب سے 20 نومبر بروز جمعہ رات 9 بجے سے 21 نومبر بروز ہفتہ رات 8 بجے تک ملک گیر ریلوے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا دورانیہ مجموعی طور پر 23 گھنٹے ہوگا۔ اس ہڑتال میں کیوب ٹرانسپورتی اور ایس جی بی فیروویے نامی یونینز شامل ہیں۔ اس دوران ٹرین اٹالیا، تیز رفتار ٹرینوں اور علاقائی ریلوے سروسز کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے روزانہ کام پر جانے والے ملازمین، طلبہ اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ 21 نومبر کو بعض مقامی ریلوے لائنوں پر بھی ہڑتال کے اثرات پڑنے کی اطلاع ہے۔ تاہم اٹلی کے قوانین کے مطابق ہڑتال کے دوران مخصوص اوقات میں ضمانت شدہ ٹرینیں چلانے کا انتظام ہوتا ہے، تاکہ مسافروں کو مکمل طور پر سفری سہولت سے محروم نہ ہونا پڑے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے پہلے اپنی ٹرین کی روانگی اور دستیابی کی تصدیق ضرور کریں۔ یہ ہڑتال ٹرانسپورٹ یونینز کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ احتجاج کا حصہ ہے۔