November 8, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا منفرد اعزاز ، ملک سنوید کلو نے

IMG-20261108-WA0174

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا منفرد اعزاز ، ملک سنوید کلو نے برطانیہ کی معروف درسگاہ دی یونیورسٹی آف لاء یو کے سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ۔ عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک سنوید کلو خوشاب کے گاؤں بلند کی معروف معزز زمیندار کلو فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ اور نامور سینیئر قانون دان ملک محمد اقبال کلو کے صاحبزادے ہیں ۔ فخر خوشاب ملک سنوید کلو کا کہنا تھا کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم، میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں، انشاءاللہ مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کروں گا ۔ دریں اثناء ملک سنوید کلو کے والد محترم ممتاز سینیئر قانون دان ملک حاجی محمد اقبال کلو کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے خوشی اور فخر کے یادگار ترین دنوں میں سے ایک دن تھا جب مجھے اپنے بیٹے کی ڈگری تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ۔ میرے بیٹے نے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نہایت عمدگی اور کامیابی کے ساتھ نبھائیں اس شاندار کامیابی سے نہ صرف میرا بلکہ پورے خاندان کلو کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ اللہ تعالی ا میرے بیٹے کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیوں کامرانیوں اور عزت و سربلندی سے نوازے ۔