عمرکوٹ : ذوالفقار بھٹو جونیئر ڈاکٹر شاھنواز کنمبھار کی تعزیت کیلئے عمرکوٹ پہنچ گئے ۔ میرے خاندان میں ایک شہید شاہنواز ہیں ، آ پ کے خاندان میں بھی ایک شہید شاہنواز ہیں۔ میں آپ سے تعزیت کرنے آیا ہوں۔
عمرکوٹ : ذوالفقار بھٹو جونیئر ڈاکٹر شاھنواز کنمبھار کی تعزیت کیلئے عمرکوٹ پہنچ گئے ۔
میرے خاندان میں ایک شہید شاہنواز ہیں ، آ پ کے خاندان میں بھی ایک شہید شاہنواز ہیں۔ میں آپ سے تعزیت کرنے آیا ہوں۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر نے مرحوم ڈاکٹر شاہنواز کے والد ، والدہ ، سسر ، ڈاکٹر شاہنواز کی بیوہ اور ان کی بیٹی سے تعزیت کی۔
مرحوم ڈاکٹر شاہنواز کی بیوہ نے جب ڈاکٹر شاہنواز کی نعش کو جلانے کی روئداد ذوالفقار بھٹو جونیئر کو سنائی ، تو ذوالفقار بھٹو جونیئر بھی اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے ، آبدیدہ ہوگئے ۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔
پولیس نے سیکیورٹی کے فرائض دینے کے بجائے ، جلاد کے فرائض دیتے ہوئے ، ڈاکٹر شاہنواز کو قتل کر دیا ۔
ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کرکے ، بذریعہ جوڈیشل کمیشن مرحوم ڈاکٹر شاہنواز کی فیملی کے ساتھ انصاف کیا جائے ، اور ان کے تحفظات دور کیے جائیں ۔
چونکہ ڈاکٹر شاہنواز کو پولیس نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے، اس لیئے ڈاکٹر شاہنواز بھی میرے چچا شہید شاہنواز بھٹو کی طرح ” شہید ” ہیں۔
م