عابد اللہ کاکاخیل کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
عابد اللہ کاکاخیل کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
عابد اللہ کاکاخیل نے خیبرپختونخوا کے مختلف اہم محکموں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جو قابل تعریف ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عابد اللہ کاکاخیل خیبر پختونخوا کے ایک معروف اور سینئر بیوروکریٹ ہیں، جنہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اہم محکموں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جو قابل تعریف ہے۔عابد اللہ کاکاخیل نے کے پی آر اے (KPRA) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے اس دور میں صوبے کے ٹیکس ریونیو کو بڑھانے، ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے اور محصولات کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہم انتظامی اقدامات کیے گئے۔انہوں نے ٹیکسٹ بک بورڈ میں بھی اہم انتظامی فرائض انجام دیے، جہاں ان کا بنیادی فوکس صوبے بھر میں طلباء کے لیے معیاری نصابی کتب کی بروقت فراہمی، طباعت اور تعلیمی بہتری کے امور کی نگرانی کرنا تھا۔انہوں نے صوبائی حکومت کے تحت مختلف انتظامی اور ضلعی سطح کے عہدوں پر بھی کام کیا ہے، جہاں انہوں نے گورننس، پبلک ایڈمنسٹریشن اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عابد اللہ کاکاخیل کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عابد اللہ کاکاخیل کی تعیناتی بہترین اقدام ہے۔ ایسے قابل اور مخلص افسران کی بدولت ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی عابد اللہ کاکاخیل کو اپنی نئی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے۔آمین