ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیو عبدالعزیز شیخ *ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات، بالخصوص پراجیکٹس پر موجود چائینیز نیشنلز کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔*
ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیو عبدالعزیز شیخ
*ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات، بالخصوص پراجیکٹس پر موجود چائینیز نیشنلز کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔*
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو بریف کیا اور بہترین سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے IGP سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی جانب جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی چائنیز باشندے کو سیکیورٹی کے بغیر کہیں بھی جانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور حکومت سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام فارملٹیز کو پورا کریں اور سیکیورٹی کو مزید سختی بنائیں اگر کسی بھی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے اس اقدام کو عوام نے بے حد سراہا ہے