October 7, 2026

ہارون اباد (نماییندہ خصوصی ) استاد ایک ایسی ہستی کانام ہے جو انسان کو دینی دنیاوی علوم کی تربیت دیکر نہ صرف اس انسان کو

IMG-20261006-WA0151

ہارون اباد (نماییندہ خصوصی )
استاد ایک ایسی ہستی کانام ہے جو انسان کو دینی دنیاوی علوم کی تربیت دیکر نہ صرف اس انسان کو شعور بخشتاہے بلکہ وطن عزیز کی بنیادوں کو مظبوط کرنے والے سپوت تیار کرکے باشعور معاشرے کی تکمیل میں اہم رول ادا کرتاہے

ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ اور پی ایم ایل ضیاءلیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوھدری کاشف ثناء نے عالمی ٹیچرڈے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انکامزید کہنا تھاکہ اللہ تعالی نے استاد کو علم کے خزانے کاوارث بنایاہے جسے استاد اپنی زندگی میں انتہائی شفقت اور ذمہ داری کیساتھ کئی نسلوں تک تقسیم کرتاہے
چوھدری کاشف ثناء نے کہاکہ اج میں جس مقام پر کھڑا ہوں مجھے یہاں تک پہنچانے کاسہرہ میرے اساتذہ کے سر ہے استاد قابل احترام تھے قابل احترام ہیں اور قابل احترام رہیں گے انہوں نے کہاکہ والدین اور سٹوڈنٹس کو استاد کا احسان مند ہونا چاہئیے جس نے بچے کو معاشرے کا ںہترین انسان بنایا
چوھدری کاشف ثناء نے کہاکہ اچھی قومیں استاد کو استاد کامقام دیتی ہیں ہمیشہ استاد کاادب کرتی ہیں کیوں کہ استاد ہی وہ شخصیت ہے جو اپنی قابلیت سے ہماری تربیت کرکے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کے قابل بناتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک اور معاشرے کیلئے استاد کی خدمات کو کںھی فراموش نہیں کیا سکتا