12

سکھر: 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اہلسنت تنظیموں کے ساتھ میئر ہاؤس میں اجلاس منعقد

سکھر: 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اہلسنت تنظیموں کے ساتھ میئر ہاؤس میں اجلاس منعقد

سکھر(بیورورپورٹ)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت میئر ہاؤس سکھر میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں اہلسنت کی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر سکھر خالد حسین جتوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر ماجد ماکو، مفتی محمد ابراہیم، مفتی عارف سعیدی، عثمان فیضی، صاحبزادہ حامد محمود فیضی، حافظ محبوب سہتو، مولانا اللہ وسایو حسینی، نور احمد قاسمی، غیاث الدین، سید افضل شر، مشرف محمود، چیئرمین مکی شاہ ٹاؤن کمیٹی غلام مرتضیٰ گھانگھرو، ایس ایم سی کے ایکسیئن نعمان احمد، عابد علی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی، لوڈ شیڈنگ، سیکیورٹی، راستوں اور چوراہوں پر چراغاں، جلوسوں کے دوران انڈسٹریل فینز کی فراہمی اور شہر کی سجاوٹ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر میئر سکھر نے کہا کہ “آقا ﷺ کی آمد کا مہینہ ہم سب کے لیے خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن راستوں پر ضرورت ہوگی وہاں سبیلوں کا انتظام بھی کیا جائے گا جبکہ مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں کو بجلی کے قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میئر سکھر نے کہا کی کہ یہ ایشو بہت اہم ہے، اہلسنت تنظیمیں آپس میں مشاورت کر کے 12 ربیع الاول تک کا شیڈول بنا کر دیں تاکہ عملدرآمد کے لیے سیپکو حکام سے بات کی جا سکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھر میں یکم ربیع الاول سے ریلیوں کا آغاز ہو جائے گا اور روایتی طور پر شہر بھر میں 72 چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں