10

سکھر پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

سکھر پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آباد تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فحاشی و عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آباد نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حدود میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت محمد خوریز، محمد شعیب، مسمات رمشا، مسمات صبا اور مسمات سدرا کے نام سے ظاہر کی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف تھانہ آباد میں فحش حرکات اور عصمت فروشی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 184/2026، زیر دفعہ 294 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ آباد درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ معاشرے میں غیر اخلاقی اور سماجی برائیوں پر مبنی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، تاکہ معاشرے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔
پولیس حکام کے مطابق سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں