7

سکھر سید نصیر۔حسین زیدی سنی سلامتی پاکستان سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام

سکھر سید نصیر۔حسین زیدی
سنی سلامتی پاکستان سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار سے یکجہتی کیلئے مرکز اہلسنت ربانیہ مسجد ایوب گیٹ سکھر کے احاطے میں بعنوان سلام پاکستان تقریب و ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں خصوصی طور پر انتخاب علامہ حیدری شہید متوکل علی اللہ محافظ پاکستان قائد سندھ سید محمد پریل شاہ بخاری نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سکھر ڈویژن کے صدر و قائد سکھر حافظ محمد زمان ربانی ، معشوق علی حیدری ، مولانا ہاشم الحسینی ، قاری منیر احمد انقلابی ، مولانا عبدالمالک، قاری سعید احمد ، سید ثناءاللہ عثمانی و دیگر شریک تھے ،سلام پاکستان ریلی تقریب میں کارکنان نے ہاتھوں میں پرچم اٹھا قومی نغمات پر پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ انداز پیش کیا ، ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی. جس میں مختلف علماءکرام نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ 14اگست 1947 کو لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بانیان پاکستان نے پاکستان کی بنیاد رکھی اسی نظریہ پر ہمارے اکابر نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور انشاءاللہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان سنی سلامتی پاکستان کی قیادت میں اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بھی کریں گے اور پاکستان کی نوجوان نسل کو دوقومی نظریہ کی اصل روح سے روشناس کرواکر اس کی آبیاری کریں گے، مذکورہ علماءکرام نے آرمڈ فورسز، پولیس اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سو رہے ہوتے ہیں تو ہماری افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے چوکس کھڑی ہوتی ہیں، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان نسل بالخصوص بچوں میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا جذبہ اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اپنے وطن کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہمیشہ متحد رہنا چاہیے۔اختتام ریلی شرکاءنے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں