August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامعہ رضویہ مظہر الاسلام سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی قدیم راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ کمیٹی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔مرکزی جلوس میں اہلِ سنت کے کثیر تعداد میں علماء کرام سمیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے۔میاں فیاض ۔ہداہت علی قاضی۔نوید قاضی زاہد حسین انجم۔شاہد غوری۔خالد اقبال شاد۔ملک طیب ٹیڈی ملک رزاق حقہ۔ندیم ظفر ۔رشید یوسفی۔سکریٹری نشرو اشاعت سعود فاروق خان چغتائی سیاسی و مذہبی تنظیموں، مرکزی انجمن تاجران اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بلدیہ کمیٹی میں جلوس کے اختتام پر محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر، پولیس، ریسکیو، پیرا فورس اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالی، جبکہ شرکاء نے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0