google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
18

*مودی کو ڈیڑھ ماہ بعد ہوش آگیا، امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*مودی کو ڈیڑھ ماہ بعد ہوش آگیا، امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا*

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کے شدید احتجاج کے بعد امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ان کا مستقبل سب سے زیادہ اہم ہے۔

مودی نے لکھا کہ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو فوری اور سخت سزا یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں بخشا نہیں جائے گا‘۔

دوسری جانب نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ڈیڑھ ماہ بعد نوٹس لینے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیر تعلیم کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں