13

سکھر: گمشدہ معصوم بچے کی تلاش میں ماں باپ کا پریس کلب پہنچ کر عوام سے تلاش کرنے کی اپیل

سکھر: گمشدہ معصوم بچے کی تلاش میں ماں باپ کا پریس کلب پہنچ کر عوام سے تلاش کرنے کی اپیل

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے نیو پنڈ انصاری محلہ میں گولا برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے اپنے لاپتہ بیٹے کی تلاش کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ کر عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد کی اپیل کی۔ روتے ہوئے ماں نے بتایا کہ ان کا معصوم بیٹا گھر سے ناراض ہو کر نکلا تھا اور تین ماہ سے لاپتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مسمات بے نظیر، جو کہ گمشدہ بچے حبدار علی گولا کی والدہ ہیں، نے آنسوؤں سے بھری آواز میں بتایا کہ ان کا بیٹا مجھ سے ناراض ہو کر گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد سے کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “میرا اکلوتا بیٹا تین ماہ سے لاپتہ ہے، ہم نے پاگلوں کی طرح ہر جگہ تلاش کیا، پولیس میں رپورٹ کروائی، لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔”واضح رہے کہ بچے کے والد خالد حسین نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو تلاش کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔خالد حسین نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام حبدار علی ہے اور وہ لاپتہ ہونے کے وقت معمول کے کپڑوں میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ “جو بھی ہمارے بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کرے گا، اللہ پاک ان کا بھلا کرے گا، والدین نے تمام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اگر کسی کو ان کا بچہ نظر آئے تو فوری طور پر نیچے دیے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر: 03407291282
خالد حسین والد حبدار علی

واضح رہے کہ خاندان کے مطابق بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے، تاہم اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔ والدین کی آنکھوں میں اپنے معصوم بچے کی واپسی کی ایک ہی آرزو ہے اور انہوں نے سماجی کارکنان اور میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں