September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

روھڑی سیلمان ملک روھڑی )چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے قصرِ ناصر روہڑی

IMG-20260720-WA0249
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

روھڑی سیلمان ملک روھڑی )چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے قصرِ ناصر روہڑی ہاؤس میں اپنے روزانہ کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت روہڑی،پنوعاقل اور گردونواح کے مختلف شہری و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان،معززین،بزرگوں،نوجوانوں،خواتین اور عام شہریوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے ہر آنے والے فرد کو خوش اخلاقی،نرم لہجے اور خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہا ان کی بات نہایت توجہ تحمل اور غور سے سنی اور پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ملاقاتوں کے دوران شہریوں نے بنیادی سہولیات،پینے کے صاف پانی،نکاسیٔ آب،سڑکوں کی مرمت،صفائی ستھرائی،بجلی،بلدیاتی خدمات،ترقیاتی اسکیموں،تعلیم،صحت اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا سید کمیل حیدر شاہ نے ہر درخواست کا باریک بینی سے جائزہ لیا متعدد شکایات موقع پر ہی متعلقہ اداروں کو بھجواتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے اور درخواست گزاروں کو مقررہ وقت کے اندر ریلیف فراہم کیا جائے اس موقع پر خواتین کے لیے بھی علیحدہ نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں سید کمیل حیدر شاہ نے خواتین کے مسائل نہایت توجہ اور احترام سے سنے انہوں نے خواتین کو درپیش سماجی،بلدیاتی اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سہولت اور عزتِ نفس کا تحفظ ہر ادارے کی ذمہ داری ہے اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی قصرِ ناصر روہڑی ہاؤس میں صبح سے شام تک عوام،پارٹی کارکنان،منتخب نمائندوں اور مختلف وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا بڑی تعداد میں لوگوں نے سید کمیل حیدر شاہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ متعدد افراد نے عوامی خدمت کے جذبے فوری رسائی اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سید کمیل حیدر شاہ کی شخصیت کی نمایاں خصوصیت عوام سے مسلسل رابطہ اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر قصرِ ناصر روہڑی ہاؤس میں عوام کے لیے دستیاب رہتے ہیں جہاں پارٹی کارکنان،ووٹرز اور دور دراز دیہی علاقوں سے آنے والے افراد بلاجھجھک اپنے مسائل پیش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی رہائش گاہ پر ہر روز لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور عوام انہیں اپنا نمائندہ ہی نہیں بلکہ ایک ایسا دردمند رہنما تصور کرتے ہیں جو ان کی آواز سننے اور اس پر عملدرآمد کے لیے ہمیشہ متحرک رہتا ہے بعد ازاں چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی سردار میر یعقوب علی شاہ نے سید کمیل حیدر شاہ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران روہڑی شہر میں جاری بلدیاتی سرگرمیوں،پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری،صفائی ستھرائی کے نظام،اسٹریٹ لائٹس کی بحالی،نکاسیٔ آب،شہری خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا سردار میر یعقوب علی شاہ نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ سید کمیل حیدر شاہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی عوام دوست سوچ،قائدین کی ہدایات اور ہمارے خاندان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کی روایت میرے لیے مشعلِ راہ ہے میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے ووٹروں،پارٹی کارکنان شہریوں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں سے ملاقات کرتا ہوں ان کے مسائل پوری توجہ سے سنتا ہوں اور ان کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتا ہوں میرے لیے سب سے بڑی خوشی اور دلی سکون کا لمحہ وہ ہوتا ہے جب کسی ضرورت مند کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اس کے چہرے پر اطمینان اور مسکراہٹ دیکھتا ہوں عوام کی خدمت میرے لیے صرف سیاسی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک امانت، عبادت اور خاندانی روایت ہے جسے پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ نبھاتا رہوں گا ۔ فوٹوکیپشن:

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0