November 18, 2026

روہڑی(نمائندہ محمد سلیمان ملک )روہڑی پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خونریزی ٹل گئی, باب کربلہ

IMG-20260720-WA0248

روہڑی(نمائندہ محمد سلیمان ملک )روہڑی پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خونریزی ٹل گئی, باب کربلہ گیٹ پر مسلح تصادم کے دوران پانچ ملزمان گرفتار،کلاشنکوف اور چار پستول برآمد, ایس ایچ او جہانگیر مہر کی فوری اور پیشہ ورانہ حکمت عملی سے حالات قابو میں، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا, ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا واضح پیغام،امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا روہڑی شہر کے انتہائی مصروف اور تجارتی لحاظ سے اہم علاقے باب کربلہ گیٹ کے قریب دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم،شدید ہلڑ بازی،چیخ و پکار اور اسلحہ کی نمائش سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی صورتحال کشیدہ ہوتے ہی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی متعدد دکانداروں نے احتیاطاً اپنی دکانیں بند کرنا شروع کر دیں جبکہ قومی شاہراہ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روہڑی جہانگیر مہر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چند ہی لمحوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے انتہائی جرات،پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کیا دونوں گروپوں کو آمنے سامنے آنے سے روکا اور ایک ایسے تصادم کو بڑھنے سے بچا لیا جو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا تھا پولیس کی فوری کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں امان اللہ مہر،آصف علی مہر،عبدالغنی جاگیرانی،منیر میرانی اور زین العابدین میرانی شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیے گئے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ روہڑی میں ایف آئی آر نمبر 216/2026 درج کر کے تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے شہریوں نے ایس ایچ او جہانگیر مہر اور ان کی پولیس ٹیم کی بروقت،دلیرانہ اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس فوری طور پر موقع پر نہ پہنچتی تو معمولی تنازع ایک بڑے خونریز تصادم میں تبدیل ہو سکتا تھا شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او جہانگیر مہر نے بہترین قیادت،فوری فیصلہ سازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف امن و امان بحال کیا بلکہ ممکنہ جانی نقصان کو بھی روک دیا ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے شہریوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور امن عامہ خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کا قیام سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے تمام عناصر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا . فوٹو کیپشن: روہڑی:اسلحہ کی نمائش اسلحہ کے زورپر ایک دوسرے پر چڑھائی کی کوشش خون خرابے کے الزام میں گرفتار ملزمان پولیس تحویل میں اور ان سے برآمد اسلحہ