November 18, 2026

روہڑی (نمائندہ محمد سیلمان ملک): روہڑی گردنواح میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کا

Screenshot_2026-07-20_140301.108

روہڑی (نمائندہ محمد سیلمان ملک): روہڑی گردنواح میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہزاروں من گندم برآمد فلور ملوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید موثر کاروائی کرکے عوام کو آٹے کی قیمتوں پر رلیف فراہم کرنے کا مطالبہ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر روہڑی مرتضیٰ گھانگھرو نے روہڑی کے قریب ماشااللہ غلہ منڈی علیواہن میں چھاپے مار کر مختلف گوداموں سے ہزاروں من گندم قبضے میں لے لیکر سرکاری گدام میں پہنچا دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روہڑی مرتضیٰ گھانگھرو نے بتایا کہ جن گوداموں سے گندم کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں، وہاں موجود گندم کو سرکاری گدام میں پہنچایا ہے جسکی سرکاری نرخ کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی جہاں سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم ملی ہے وہ گدام سیل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کی وجہ سے پورے سندھ میں گندم کا مصنوعی بحران پیدا کر کے گندم مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی جسکے باعث عوام آٹا دو تین گنا اضافی قیمت پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت سندھ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت احکامات جاری کیے ہیں، جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں فلور ملز مافیا کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے بعض فلور ملز کو حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر) حاصل ہے، جس کے باعث ان مخصوص ملوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ روہڑی گردنواح کے فلور ملز مالکان نے لاکھوں من گندم ذخیرہ کر چھپا رکھی ہے اور کچھ کاروائی سے قبل فلور ملوں سے نکال کر مختلف مقامات پر منتقل کردی ہے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ فلور ملوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید موثر کاروائی کرکے عوام کو آٹے کی قیمتوں پر ریلف فراہم کیا جائے ۔