September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

Screenshot_2026-07-20_140056.003
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (چیئرمین فاریسٹ کمیٹی) کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے جروار جنگل اور فاریسٹ کی 50 ایکڑ سے زائد اراضی کو غیر قا ثبوتنونی قبضے سے واگزار کرا لیا ہے۔ آپریشن کی قیادت ڈی ایف او ضیاد اللہ لغاری اور متعلقہ رینج فاریسٹ آفیسر نے کی۔محکمہ جنگلات کے مطابق، زمین کا قبضہ چھڑانے کے فوری بعد وہاں ماحول دوست درخت لگانے کی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ جنگلاتی رقبے کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ڈی ایف او ضیاد اللہ لغاری نے اس سلسلے میں ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہائی کورٹس کے احکامات کی روشنی میں جنگلات کی زمینوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز اور سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک اور کارروائی میں مزید 10 ایکڑ اراضی بھی قابضین سے خالی کرائی گئی ہے، جس پر بااثر افراد نے پتھروں کی دیواریں اور خاردار تاریں لگا کر غیر قانونی طور پر مکانات اور تعمیرات قائم کر رکھی تھیں۔ڈی ایف او ضیاد اللہ لغاری نے جنگل کی زمینوں پر قابض عناصر کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا:> “سرکاری اور جنگلاتی اراضی پر قبضہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، تمام زمینیں واگزار کرائی جائیں گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن تمام غیر قانونی قبضوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0