ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے ایوانِ صحافت پریس کلب پہنچ گیا
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے ایوانِ صحافت پریس کلب پہنچ گیا
ٹھٹھہ: ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے، شیرین دختر عباس ترک اور کامران ولد وزیر ترک، جو کینجھر کے قریب محمد ترک کے رہائشی ہیں، نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹھٹھہ کی عدالت میں قانونی طور پر نکاح کیا ہے۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی ہے، نہ کسی نے زبردستی کی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اغوا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ لاحق ہے، لہٰذا حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔
جوڑے نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ کامران کے خلاف کینجھر تھانے میں اغوا کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد درج کرایا گیا ہے، جسے خارج کرکے انہیں انصاف اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔