*بہاول نگر: بکریاں بچانے کیلئے کنویں میں اترنے والے 3 نوجوان جاں بحق*
بہاول نگر کے علاقے چشتیاں میں کنویں میں اترنےکے بعد دم گھٹنے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والوں میں دو بھائی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کنویں میں گری بکری کو بچانے کے لئے ایک ایک کرکے اترے تھے۔
جاں بحق افراد کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو ٹیموں نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال لیا۔