*انبیائے کرام کی شبیہ یا انکی نمائندگی کرنیوالے بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے: اسلامی نظریاتی کونسل*
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال، قانونی امور اور عوامی مفاد کے متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے ، اس عمل سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ ان پاک ہستیوں کے مقام اور مرتبے کا تقدس برقرار رہے۔