6

ضلع کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مظفرگڑھ کینال میں نہانے کے

ضلع کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مظفرگڑھ کینال میں نہانے کے لیے جانے والے تین دوستوں میں سے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت سیٹھ مشتاق احمد گشکوری کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ آج صبح تقریباً گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش برآمد نہیں ہو سکی اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں