سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے 5 محرم الحرام کو نکلنے والہ پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) محمد صہیب امین کے ہمراہ 5 محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹس سمیت مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،دورے کے دوران جلوس کی گزرگاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور سیکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا گیا،اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے پرانہ سکھر میں قائم سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود افسران کو سخت نگرانی کے حوالے سے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سیکیورٹی حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جلوس کے تمام مراحل کے دوران مکمل چوکس اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]