12

سکھر(بیورورپورٹ) ترجمان حکومت سندھ و میئر

سکھر(بیورورپورٹ) ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ مرحوم نعیم کھرل ایک دلیر، عوام دوست، بااصول اور نظریاتی سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ نعیم کھرل کے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک مخلص، نڈر اور نظریاتی رہنما سے محروم ہوگئی ہے، جبکہ سندھ کی سیاست میں پیدا ہونے والا یہ خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے(آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں