11

سکھر(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے ایام میں قبروں کی لپائی اور مرمت کا شروع تفصیلات کے مطابق

سکھر(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے ایام میں قبروں کی لپائی اور مرمت کا شروع تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہے، ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی عوام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہے اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیکر سکون قلب کا ذریعہ حاصل کرتی تھی۔ محرم الحرام میں جہاں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے وہیں قبروں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ، قبروں کی تیاری اور لپائی بھی اسلامی روایت بن چکی ہے۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد قبروں پر حاضری دے کر دعائے مغفرت کرتی ہے اور قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔ بچے بھی بڑھ چڑھ کر قبروں کی تعمیر و مرمت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔جبکہ مخیر حضرات قبروں کی مرمت کے لیے مٹی کا انتظام کرتے ہیں تو شہری اپنوں کے ساتھ لاوارث قبروں کی مرمت بھی باعث اجر سمجھ کرکرتے ہیں۔ اس حوالہ سے شہر سکھر کے مختلف قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی دیکھنے میں ا? رہی ہے اور لوگ اپنے مرحومین عزیز و اقارب والدین کی قبروں پر پھول اور درختوں کی سبز ٹہنی رکھنے کی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں