سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کی جانب سے 5 محرم الحرام پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان کے تحت انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق 5 محرم الحرام پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس میں 900 سے زائد پولیس افسران و اہلکار 30 لیڈیز پولیس اہلکار، رینجرز آفیشلز اور اسکاﺅٹس جوان نے بھی فرائض انجام دیئے ، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے ایک خصوصی کوئک ریسپانس فورس (QRF) کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مو¿ثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارتھا،اسی طرح جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا جائیگا اور متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ،ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا جبکہ تین سے زائد چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا گیا اور5 محرم کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی ،ماتمی جلوس کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیئے گئے تھے اورجلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]