13

‏شادی ہو تو ایسی صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی

‏شادی ہو تو ایسی صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی کرکٹ کی دنیا میں دو لیجنڈز کی برسوں کی دوستی آج ایک مقدس رشتے میں بدل گئی لیجنڈ انضمام الحق نے اپنی حافظہ قرآن بیٹی کا نکاح لیجنڈ محمد یوسف کے حافظ قرآن بیٹے حمزہ یوسف سے کردیا دین سے دوستی، دین سے رشتہ یہی ہے اصل برکت نکاح مسجد میں نہایت سادگی سے ہوا کوئی بڑا ہال نہیں، کوئی چمک دمک نہیں صرف قریبی رشتہ دار اللہ کا نام اور دو گواہ اور دعوت ولیمہ فائیو اسٹار ہوٹل نہیں یتیم بچوں کا مدرسہ محمد یوسف نے چٹائی پر بیٹھ کر یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا کوئی الگ دسترخوان نہیں، کوئی VIP کونہ نہیں اور خوشی میں یتیم بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کردیے وہ چاہتے تو کروڑوں کی شادی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے یتیموں کے ساتھ چٹائی کو ترجیح دی وہ لیجنڈ جس نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹنگ ریکارڈ بنایا آج اپنے بیٹے کی شادی میں یتیموں کے ساتھ بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کررہا ہے یہ ہے اصل امیری دل کی امیری، کردار کی امیری
اللہ تعالیٰ اس مبارک رشتے میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں