سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ریونیو واجبات کی وصولی، محصولات میں اضافے اور آمدن پیدا کرنے کے لیے سرکاری املاک کی نشاندہی و نیلامی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کی مہم تیز کی جائے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف 30 جون تک ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور محصولات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]