22

واہ جنرل ہسپتال مکمل طور پر ڈیجیٹل انتطامی بنیادوں پر کام کررہا ہے؛انتظامیہ

واہ جنرل ہسپتال مکمل طور پر ڈیجیٹل انتطامی بنیادوں پر کام کررہا ہے؛انتظامیہ

واہ کینٹ(عفت رؤف )تفصیلات کے مطابق واہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے بارے میں میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کو بھیجے گئے مراسلے میں میڈیا رپورٹنگ کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال مکمل طور پر ڈیجیٹل (HMIS) ہو چکا ہے، عملے کی نگرانی CCTV کے ذریعے کی جاتی ہے، اور ایمرجنسی سروسز 24/7 بغیر کسی تاخیر کے ہزاروں مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کر رہی ہیں۔
انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے خلاف چلنے والی خبریں غیر ذمہ دارانہ صحافت کا نتیجہ ہیں، جب کہ ہسپتال کسی بھی قسم کی غفلت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں