10

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر): کسانوں کے وفد نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی تفصیلات کے

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر): کسانوں کے وفد نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے کسانوں حاجی چوہدری فیض رسول گورایہ تحصيل صدرکسان تحریک پاکستان حاجی عالم کمبوہ ۔محمدکلیم اسلم۔ہارون رشید۔ طاہر توگیروی۔ ہارون آباد کی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری غلام مرتضیٰ (حلقہ پی پی 241) سے ملاقات کی۔
وفد نے چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حالیہ بجٹ اجلاس میں ہارون آباد کے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ کسانوں کو درپیش مشکلات کو بھی مؤثر انداز میں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اجاگر کیا، جس پر علاقے کے کسان انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر حاجی چوہدری فیض رسول گورایہ نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کو گلدستہ اور مٹھائی پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں علاقے کی زرعی صورتحال، کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے آئندہ بھی باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں