*اس بل نے واہ شگاف طور پر ہر پارٹی کے ایم این ایز کا اپنی عوام کے ساتھ تعلق کا مکمل طور پر کتھا چھٹہ کھول کر رکھ دیا ہے….. کہ وہ عوام کے لئے کتنے فکر مند ہیں……. کہ ساری اسمبلی میں جس میں 336 ایم این ایز اور ریزورز ہوتے ہیں…. کسی ایک نے بھی اس بل کو صحیح طریقے سے نہیں پڑھا کہ اس میں لکھا کیا ہے؟ اور جس عوام نے ان کو اس اسمبلی تک رسائی دلائی ہے. ان کے لئے اس میں کیا فائدہ یا نقصان ہو سکتا ہے…..؟؟*
*اگر اب بھی یہ عوام ان پارٹیوں کو اپنا خیر خواہ سمجھتی ہے….. تو پھر اس ملک کی تباہی کا قصور وار اسمبلی میں بیٹھا وہ ایم این اے یا وہ وزیر اعظم نہیں… جس کو عوام نے اپنا نمائندہ یا لیڈر مانا ہے…. بلکہ قصور وار یہ عوام ہے…. جو اتنا کچھ دیکھنے اور جھیلنے کے باوجود بھی ان کی غلامی کا طوق اپنی گردنوں میں ڈالنے کو اپنا فخر سمجھتی ہے*
*پھر اس عوام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے…. وہ ابھی ناکافی ہے….. یہ عوام اس سے بھی زیادہ ذلالت کی مستحق ہے…. کیونکہ ان کو اب بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم کن نااہل اور نالائق لوگوں کو اپنا خیر خواہ سمجھ کر اسمبلیوں میں بھیجنے کے لئے ووٹ اور سپورٹ کر رہے ہیں.*