13

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس خوشاب کے کانفرنس ہال میں وزیر اعلی ا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس خوشاب کے کانفرنس ہال میں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت 3 مرلہ سکیم مفت گھرکی تقسیم لیٹر کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی غزالہ کنول ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل احمد نیازی اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب مرد وخواتین موجود تھیں۔ وزیر اعلی ا پنجاب کے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت خوش نصیب مرد خواتین میں محکمہ فاٹا کی جانب سے 3 مرلہ سکیم مفت گھر کے لیٹر تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے وزیر اعلی ا پنجاب کے اپنا گھر اپنی چھت کے تحت 20 خوش نصیب مرد و خواتین میں 3 مرلہ سکیم مفت گھر کے لیٹر تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں