October 20, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذور تشخیصی بورڈ

IMG-20260619-WA0140

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذور تشخیصی بورڈ کا اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صائمہ بشیر، ڈاکٹر سندس مشتاق، ڈاکٹر عبد الرؤف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانامحمد اویس رضا بھی موجود تھے۔ بورڈ میٹنگ کے اہم نتائج درج ذیل ہیں: –
‎بورڈ اجلاس کے دوران کل 57 افراد کا معائنہ کیا گیا۔
‎جسمانی عضلاتی: 11
‎جسمانی اعصابی: 19
‎سماعت سے محروم: 14
‎بینائ سے محروم: 01
‎ہیموفیلیا: 01
‎غیر فعال: 02
‎ریفر کیا گیا: 05
‎غیر حاضر:04
‎اس میڈیکل بورڈ کا مقصد مستحق افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا تھا تاکہ وہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔