October 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل کے 10 سکولوں کے اساتذہ کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد

IMG-20260619-WA0139

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل کے 10 سکولوں کے اساتذہ کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے تدارک اور ثانوی جماعتوں میں بچیوں کے داخلوں میں اضافے کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تربیت کا مقصد اساتذہ کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ سکولوں میں محفوظ، دوستانہ اور صنفی حساس تعلیمی ماحول کو فروغ دے سکیں، بچیوں کے سکول میں داخلے اور حاضری میں بہتری لا سکیں اور انہیں تعلیم جاری رکھنے میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
تربیت کے اختتام پر بیداری تنظیم کی یاسمین، ملک غضنفر وڈھل اور محمد نور دین کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سکولوں میں ثانوی جماعتوں کی بچیوں کے داخلوں میں اضافے، صنفی بنیاد پر تشدد کے تدارک اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی۔