سکھر(بیورورپورٹ)سنی علماء کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق
سکھر(بیورورپورٹ)سنی علماء کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے موقعے پر مولانا سید رشید احمد شاہ بخاری کی قیادت میں حسب سابق عظیم الشان”مدح صحابہؓ جلوس” نکالاگیا۔ جلوس سیدناصدیق اکبرؓ چوک سٹی پوائنٹ سکھر سے نکل کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوا وہاں پہنچ کر جلوس ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلوس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے حضرت عمر فاروقؓ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، شرکاء سے خطاب کرتےہوئے سنی علماء کونسل سکھر کے امیر مولانا سید رشید احمد شاہ بخاری، صوبائی رہنما مولانا غلام نبی عثمانی ۔ مفتی فیاض احمدہالیجوی، مفتی منصور احمد دھاریجو ، سید اکبر شاہ، قاری عبدالکریم برڑو، قاری ابراہیم منگریو،حافظ علی گل عثمانی ۔ مولانا راشد عثمانی، مولانا عبد الہادی کھوسو۔ مولانا عبدالواحد حیدری و دیگر رہنماؤں نے کہاکہ کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ صرف اسلامک ہسٹری نہیں بلکہ پوری تاریخ انسانیت کی ایک منفرد شخصیت ہیں انکے عدل وانصاف اور انداز حکمرانی کی مثال انسانی تاریخ میں ملنامشکل ہے، وہ خلافت راشدہ کا حصہ تھے انکی عظیم خلافت 22 لاکھ مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی اسکے باجود انکی بے مثال عاجزی سادہ بود وباش اور سادہ لباس، راتوں کا پہرہ دیکھ کر دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب جاتی ہے مسلم مورخین کے ساتھ ساتھ غیرمسلم تاریخ دانوں نے بھی حضرت عمر فاروق رض کی تعریف وتعارف پر مشتمل کتب تحریر کی ہیں اور انکی اصلاحات پر خراج تحسین پیش کیاہے حضرت عمرفاروقؓ صحابہ کرام میں وہ واحد شخصیت ہیں جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی عزت ووقار کیلیے اللہ سے مانگا ۔ اُسے اپنا وزیر اور مشیر بنایا انہیں جنت کی بشارت دی ۔ آج بھی وہ دنیاوی جنت روضہ اطہر میں اپنے محبوب کے ساتھ آرام فرما ہیں ۔ انکی رائے کے مطابق وحی الٰہی کا اتر آنا انکی سوچ کا اعلی ہونا بتاتاہے اس موقع پر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی عظیم شخصیت کی یوم شہادت پر عام تعطیل کرکے سرکاری طور پر منایاجائے انکی جرئت ،فتوحات، حق گوئی ۔عشق رسالت ،عاجزی وانکساری ۔ اصلاحات، فلاحی اقدام، اندازحکمرانی سے قوم کو آگاہ کرکے اچھا معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر قائدین اہلسنت نے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ عقیدت و احترام کیساتھ منانے کا اعلان کیا اور کہاکہ محرم الحرام میں اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیتےہوۓ صحابہ و اہلبیت کی آپس میں محبتوں کے واقعات اور انکے آپس کے رشتوں پر تقاریر کرکے سکھر میں امن وآشتی کی فضاء ہموار کی جاۓگی ۔ چیئرمین سکھر کمیل حیدرشاہ اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف ایک فرقے کو نوازنے اور اہلسنت کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی گئی اور سکھر انتظامیہ بشمول ایس ایس پی سکھر جناب اظہر خان۔ ڈی آئی بی سکھر جناب سعید قاضی ۔ ڈی سی سکھر جناب نادر شہزاد کا تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا اور علماء نےکہاکہ محرم الحرام میں امن امان برقرار رکھنے کیلیے تمام اداروں اور طرفین شیعہ سنی کا ضابطہ اخلاق کا پابند بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔۔
آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی۔