سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اوور بلنگ سمیت سیپکو (SEPCO) کی
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اوور بلنگ سمیت سیپکو (SEPCO) کی زیادتیوں کے خلاف آل سکھر تاجر اتحاد کا گھنٹہ گھر پر احتجاج مظاہرہ ،نعرےبازی، تاجر تنظیموں اور عوام جائز عوامی ردعمل ہے۔ بجلی کی طویل بندش سے کاروبار، ہسپتالوں میں مریض اور گھریلو معمولات شدید متاثر ہو رہےہیں ،شرکاء احتجاج کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ اوور بلنگ سمیت سیپکو (SEPCO) کی زیادتیوں کے خلاف آل سکھر تاجر اتحاد کے زیر اہتمام مختلف تاجر تنظیموں نے شہر کے مرکزی کاروباری علاقے گھنٹہ گھر چوک پر شدیداحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعریبازی کی شرکاء احتجاج نے ہاتھوں میں مطالبات کے حصول کیلئے تحریری پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے کی قیادت آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنما آغا محمد ایوب شاہ،میر عبد الرحمن مینگل ،حاجی پرویز چنہ،شبیر میمن ،ملک اویس رئیس، قربان علی میرانی ،عمار فاروقی، عبدالوحید قریشی،جاوید خان،طارق حسین زبیر قریشی سمیت دیگر تاجر رہنما کررہے تھے اس موقع تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تاجروں اور عوام کا جینا محال کررکھا ہے جس کی وجہ سے تاجر اور عوام کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف شدید لوڈ شیڈنگ کی انتہا ہے تو دوسری طرف ہرآدھے گھنٹے بعد بجلی کی دس منٹ ٹرپنگ کوبھی معمول بنا دیا گیا ہے،تاجر برادری سمیت عوام کو اضافی ریڈنگ کے بلز بھیجے جارہے ہیں ایکسپریس فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہوچکی ہے بجلی مسائل کے حوالے سے متعدد بار سیپکو افسران سے ملاقاتیں کی ہر بات یقین دھانی کرانے کے بعد بھی مسائل جو کے توں ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اسپتالوں میں مریض بھی انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے مریضوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ضروری مرمت کا بہانہ بنا کر آٹھ آ ٹھ گھنٹے بجلی بند کر دینا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سیپکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اوور بلنگ سمیت بجلی کے دیگر مسائل فی الفور حل کئے جائیں بصورت دیگر پر امن احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔