ہارون آباد ((نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈرائیور حضرات ملک پاکستان میں وہ واحد طبقہ ہے کہ جہاں نجی شعبہ میں مظلومیت کا شکار رہے ہیں تو وہیں سرکار بھی اپنے تمام مظالم بالاخر ڈرائیوروں پر ہی مسلط کرتی ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک واحد ڈرائیور حضرات ہیں کہ جن کی بھرتی آج بھی درجہ چہارم میں ہو رہی ہے۔ہم وزیر اعلی پنجاب سے
ہارون آباد ((نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈرائیور حضرات ملک پاکستان میں وہ واحد طبقہ ہے کہ جہاں نجی شعبہ میں مظلومیت کا شکار رہے ہیں تو وہیں سرکار بھی اپنے تمام مظالم بالاخر ڈرائیوروں پر ہی مسلط کرتی ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک واحد ڈرائیور حضرات ہیں کہ جن کی بھرتی آج بھی درجہ چہارم میں ہو رہی ہے۔ہم وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ پنجاب بھر میں وفاق کی طرح ڈرائیوروں کا بیسک پے سکیل 05 سے بڑھا کر 09 کیا جائے گزرتے وقت کے ساتھ ہر چار سال بعد باقی محکموں کی طرح انہیں بھی سیلری انکریمنٹ سمیت سکیل میں ترقی جیسی سہولیات سے نوازے۔ان خیالات کا اظہار صدر ال ڈرائیور ویلفیئر ایسوسییشن ضلع بھاولنگر محمد عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا یہ واحد طبقہ ہے جو اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا رہا ہے اور اپنے کام سے بھی چھٹی کرنا گوارا نہیں کرتا اس قدر شعبہ سے وفاداری کا صلہ یہ ہے کہ کی حکومت کہ میں لائحہ عمل میں سرکاری بھرتی ہونے والے ڈرائیور حضرات کی ترقی کا کوئی میکنزم طے شدہ نہیں ہے۔محمد عرفان نے کہا ڈرائیور سکیل 05 میں بھرتی ہو کر ساری زندگی گزار کر ریٹائر ہو جاتے ہیں افسران کی جانب سے کوئی مخصوص ڈیوٹی ٹائمنگ نہ ہونے کی وجہ سے سکون کی نیند تک کرنا دوبھر ہو چکا ہے
ہمارے مسائل کا ادراک نہ کرنا ڈرائیوری کے شعبے کا مستقبل تاریک بنا دے گا اور لوگ ڈرائیونگ کوٹہ میں بھرتی ہونے سے اجتناب کریں گے جس سے سرکاری مشینری جام ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے