September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

انتہائی قابل احترام آر پی او ساہیوال

20240928_183718
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

انتہائی قابل احترام آر پی او ساہیوال

انتہائی قابل احترام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال

انتہائی قابل احترام ایس پی انویسٹیگیشن ساہیوال

آپ جناب کی توجہ ایک اہم ایشو کی جانب کروانا چاہتا ہوں عرصہ دراز سے ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر تعینات سخاوت انسپکٹر ودیگر سٹاف رشوت خوری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے رٹ پٹیشن کے الگ الگ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جتنا گڑ اتنا میٹھا دفتری سٹاف کی من مرضی کے مطابق رشوت نہ دینے والوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے رشوت دینے والے چوہدری صاحب اور رشوت نہ دینے والے کو مخالف پارٹی کے سامنے بے عزت کیا جاتا ہے افسران بالا کو بھی غلط بریف کرکے جھوٹے من گھرٹ جواب بنائے جاتے ہیں دو روز قبل میرے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقع پیش آیا ایک رٹ پٹیشن کے سلسلے میں حاضری کے لئے پیش ہوا تو میرے ساتھ بھی انہونی ہوئی مجھ سے بھی رشوت کا مطالبہ کیا گیا میرے انکار پر میری حاضری تو بامشکل لگا لی گئی ساتھ ہی یہ کہ کر مجھے اور میرے ساتھ گئے وکیل کو واپس بھیج دیا کہ صاحب دفتر سے باہر ہیں جیسے ہی آتے ہیں آپ کو بلوا لیں گئے آج جب عدالت میں ہم نے پولیس رپورٹ پڑھی تو وہ ہمارے خلاف ہی لکھی ہوئی تھی جو معزز عدالت کو جواب بن کر آیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ میرے مخالف نے دو الگ الگ درخواستیں دے رکھی ہیں جو ہم نے ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر میں بیٹھے پولیس افسران کو جمع کروائیں وہ رٹ پٹیشن کا حصہ ہی نہیں بنی کیونکہ ہم نے دفتری سٹاف کو 15ہزار روپے رشوت نہ دی تھی عزت مآب افسران بالا کئی مرتبہ مجھے کچہری متعدد سائلین ملے مختلف وکلاء صاحبان کے چیمبرز پرجہنوں نے بتایا کہ وہ رٹ پٹیشن کے سلسلے میں ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر گئے وہاں بیٹھے سٹاف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے پیسوں کی زبان کو سمجھتے ہیں تو آج جناب والا یہ بات سچ ثابت ہوگئی خدرا سائلین کو خود سماعت کرلیا کریں تاکہ غربت اور مصیبتوں کے مارے سائلین 15/20ہزار روپے اپنے حق میں رپورٹ لکھوانے کا نہ دیں تو ان کے کیسوں کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0