ناظرین اب آپکو لییے پلتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں سے آپ ڈیٹ کر رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی زیدی کیا اپ ڈیٹ ھیں
سکھر: محرم الحرام کے دوران عزادارانِ حضرت امام حسینؑ کو طبی سہولیات اور فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے حوالے سے سول ڈیفنس سکھر وارڈن سروس کا ایک اہم اجلاس سول ڈیفنس آفس سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان اور انچارج میاں جھانگیر عباسی نے کی۔اجلاس میں 5 محرم الحرام کو پرانا سکھر اور 10 محرم الحرام کو سکھر سٹی میں قائم کیے جانے والے فرسٹ ایڈ کیمپس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام وارڈنز کو طلب کر کے ان کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں جبکہ ڈیوٹی لیٹرز بھی جاری کر دیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام صبر، رضا، حق اور صداقت کی لازوال علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ صرف مسلمانوں ہی کے نہیں بلکہ ہر اس انسان کے امام ہیں جس کے دل میں انسانیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے وارڈنز محرم الحرام کے دوران پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی قومی اور انسانی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں گروپ وارڈن محمد احمد شیخ، پوسٹ وارڈن شیخ عدنان، انچارج لالا عمران میرانی، محمد یاسین قمر، محمد یوسف، محمد فیاض، لالا ریحان خان، محمد ادریس کھوسو سمیت بڑی تعداد میں وارڈنز نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر محرم الحرام کے دوران امن و امان، عوامی خدمت اور عزاداران کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وطن عزیز پاکستان کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
*ایل پی جی مافیا نے عوام کی جیبوں سے 60 تا 70 ارب روپے اضافی نکال لیے*
فرانس میں ہیٹ ویو جاری، دریاؤں اور نہروں میں نہانے کے دوران 40 افراد ڈوب کر ہلاک*
*بھارتی نژاد برطانوی فلم ساز سائرس پٹیل نے اسلام قبول کرلیا*
ضلع کوٹ ادو کے شہر سنانواں میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مظفرگڑھ کینال میں نہانے کے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے قطر کے راس لفن گیس فیسلٹی میں دھماکے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔